اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ الیوم السابع ویب سائٹ کے مطابق دارالحکومت قاہرہ کے مرکزی علاقے عجوزہ میں واقع ایک ریسٹورنٹ پرحملہ آور نے پیٹرول بم سے حملہ کردیا جس کے نتیجے میں وہاں موجود 18 افراد ہلاک اور کئی زخمی ہوگئے۔ حکام کے مطابق ہلاکتیں جل کر اور دم گھٹنے سے ہوئیں جب کہ زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کرتے ہوئے انہیں طبی امداد فراہم کی جارہی ہیں۔
مقامی اخبار قاہرہ پوسٹ نیوز کا کہنا ہے کہ تین نقاب پوش حملہ آوروں نے آتش گیر مادہ عمارت میں پھینکا اور فرار ہوگئے۔ تاحال کسی گروپ یا فرد نے اس حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے تاہم خبر رساں ادارے روئٹرز نے حکام کے حوالے سے کہا ہے کہ ایک مشتبہ حملہ آور ریستٹورنٹ کا سابق ملازم تھا-
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲